اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے ملک بھرکے کنٹونمنٹ بورڈز میں ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا،الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر کے 42کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 9ستمبر کو ہوں گے، اس کے لیے کاغذات نامزدگی 29جولائی تک جمع کرائے جاسکیں گے،الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے،الیکشن کمیشن کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کا باقاعدہ شیڈول 9جولائی کو جاری کرے گا۔
سوئی سدرن کا گیس کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
اسلام آباد(آئی این پی)سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمت میں 153روپے 16پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا مطالبہ کر دیا،سوئی سدرن کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اضافہ آئندہ مالی سال کی ریونیو ضروریات کے لیے مانگا گیا ہے، گیس قیمت میں اضافہ ریونیو شارٹ فال اور ایل این جی سروس کی مد میں کیا جائے،اوگرا کے مطابق کمپنی نے ریونیو شارٹ فال میں 109روپے 78پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے،سوئی سدرن نے ایل این جی سروس کی مد میں بھی 43روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگے ہیں، سوئی سدرن کی درخواست کی سماعت پیر کو(آج) کراچی میں کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں