امریکہ کو وہی جواب دے سکتا ہے جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہو، عمران خان اصل شیر ہے جو دنیا میں گرجے گا بھی اور عوام کا مقدمہ بھی لڑے گا

لاہور(پی این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امریکہ کو وہی جواب دے سکتا ہے جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اصل شیر ہے جو دنیا میں گرجے گا بھی اور عوام کا مقدمہ بھی لڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک ٹیلی فون پر ہتھیار ڈال دینے والے شیر نہیں تھے، انہوں نے شیر کی کھال پہنی ہوئی تھی، جس کے اندر ایمان ہوتا ہے اللہ اس کی حفاظت کرتا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کیلئے 184 ارب روپے کا بجٹ دیا، کم ترقی یافتہ علاقوں پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیاری اورنادان اپوزیشن نے بجٹ کا ایک ایک صفحہ کھنگال لیا لیکن ایک خامی بھی تلاش نہیں کر سکی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close