اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کو مراسلہ بھیج دیا۔یہ مراسلہ سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات سے متعلق ضروری اقدامات کیلئے بھیجا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انکوائری سے متعلق مراسلہ 25 جون کو ارسال کیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی کے میپ سینیٹر شفیق ترین نے سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔مراسلے کے مطابق اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی اور قائد ایوان شہزاد وسیم نے بھی تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کی۔قائد ایوان نے سینیٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی انکوائری پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔چیئرمین سینیٹ کی عثمان کاکڑ کی موت کے حقائق جانے کے لئے وزیراعلی بلوچستان کو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔وزیر اعلی جام کمال اس سے قبل سینیٹر عثمان کاکڑ کے اہلخانہ کو تحقیقات کی پیشکش کرچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں