حکومت نے سودی نظام کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پی این آئی )سپیکر قومی اسمبلی کا سودی نظام جید علماء کرام سے مشاورت کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عید الضحٰی کے بعد مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر علمائے کرام سے سود کے حوالے مشاورت کی جائے گی ، اس حوالے سے عید کے بعد علماء سے متبادل نظام پر بھی بات کی جائے گی۔

13سال سے سندھ میں اندھیراہی اندھیراہے، بڑا الزام عائد کر دیا گیا

اسلام آباد( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ 13سال سے سندھ میں اندھیراہی اندھیراہے،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈروں کوبات نہیں کرنے دی گئی،3روزقبل جمہوریت کاقتل ہوا،ہم جمہوریت کے قاتلوں کومعاف نہیں کریں گے۔اتوارکو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایک بھی اپوزیشن رکن پبلک اکائونٹس کمیٹی کاممبرنہیں،پی اے سی میں اپوزیشن کی نمائندگی نہ ہوناجمہوریت کاقتل ہے،سندھ کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی اپوزیشن کی نمائندگی نہیں،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈروں کوبات نہیں کرنے دی گئی، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈروں کوبات نہیں کرنے دی گئی،13سال سے سندھ میں اندھیراہی اندھیراہے، بجٹ اس وزیراعلی نے پیش کیاجس پرکرپشن کے الزامات ہیں،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ3روزقبل جمہوریت کاقتل ہوا،ہم جمہوریت کے قاتلوں کومعاف نہیں کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close