سندھ پولیس کا ڈی ایس پی اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا

کراچی(پی این آئی)کراچی میں ریزرو پولیس کے ڈی ایس پی فہیم فاروقی اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے۔ ملزم فہیم فاروقی نے محنت کش کو اغوا کرکے تاوان وصول کیا۔ مغوی بلال کے گھر والوں نے ویڈیو ریکارڈ کرکے مقدمہ درج کرادیا۔ڈی ایس پی فہیم فاروقی نے سچل سے کباڑی بلال کو اٹھایا۔ کافی دیر تک پولیس موبائل میں گھمایا اور پھر اہلخانہ سے تاوان منگوایا۔بلال کے گھر والے رقم دینے آئے تو فوٹیج میں سارا معاملہ ریکارڈ کرلیا۔ پولیس نے مدعی بلال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔فوٹیج وائرل ہونے کے بعد ڈی ایس پی فہیم فاروقی روپوش ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔فہیم فاروقی پر حیدرآباد کے مال خانے میں بھی چوری کرنے کا الزام ہے، واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آنے پر ملزم کے خلاف ایکشن بھی کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close