حکومت کا ویکسین کے 5 مختلف تجربات کی اجازت دینے سے انکار

اسلام آباد(آن لائن )حکومت نے کورونا ویکسین کے 5 مختلف تجربات کی اجازت اخلاقی بنیادوں پر دینے سے انکار کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیشنل بائیو ایتھکس کمیٹی (این بی سی) پاکستان نے کورونا ویکسین کے 5 مختلف تجربات کی اجازت نہ دیے جانے کے حوالے سے موقف جاری کیا ہے۔این بی سی کے مطابق اپنے شہریوں کو کورونا ویکسین کے مختلف تجربات کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔ این بی سی کے مطابق مختلف پاکستانی فارما کمپنیوں نے چینی اور یورپی ویکسین کے تجربات کی اجازت مانگی۔کمیٹی کے مطابق فارما کمپنیاں میسنجر ا?ر این اے اور روایتی ویکسینز کے تجربات کرنے کی اجازت مانگ رہی ہیں۔این بی سی کے مطابق ان ویکسینز کے تجربات ا?غا خان اسپتال اور یونیورسٹی ا?ف ہیلتھ سائنسز لاہور میں ہونے ہیں۔کمیٹی کے مطابق ویکسین کے تجربات کے دوران ہزاروں شہریوں کو پلیسیبو یا سادہ پانی لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔این بی سی کے مطابق تجربات کے دوران شہریوں کو پلیسیبو یا سادہ پانی کی جگہ پاکستان میں موجود ویکسین لگائی جائے۔کمیٹی کے مطابق تجربات کے دوران پلیسیبو لگنے کی وجہ سے شہریوں کو کورونا انفیکشن ہونے اور موت کا خدشہ ہے۔این بی سی کے مطابق ملک میں مختلف ویکسینز ہونے کے باوجود ہزاروں شہریوں کو پلیسیبو لگانا اخلاقی طور پر درست نہیں۔کمیٹی کے مطابق تجربات میں مصروف کمپنیوں اور اداروں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ #/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close