اسلام آباد(آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام ( ف) نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔ سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مطابق قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمن گزشتہ چند دنوں سے علیل اور کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مولانا کی طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنان قائد جمعیت کی علالت کا سن کر تشویش میں مبتلا ہیں۔ ملک و دنیا بھر کے کارکنوں، بہی خواہوں اور مسلمانوں سے درخواست ہے کہ اطمینان کے ساتھ مسلسل دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ دعا کریں مولانا صحتیاب ہوں اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف اپنی سرگرمیاں بھرپور انداز سے جاری رکھ سکیں۔ #/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں