اسمبلی اجلاس، تم شہدکی بوتل والے ہو، پہلے آواز ٹھیک کرکے آئو، جب سے آئے ہو، کشمیر بھی جا رہا ہے

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی بجٹ اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ( ن )کے سینئر رہنما رانا تنویر اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، رانا تنویر نے کٹوتی تحریکوں پر بحث کا آغاز کیا، اس دوران رانا تنویر کی علی امین گنڈا پور سے بحث ہوگئی،علی امین گنڈا پور نے کہا تم مجھے جانتے نہیں ہو اس پر جواب دیتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ تم شہدکی بوتل والے ہو، پہلے آواز ٹھیک کرکے آئو، جب سے آئے ہو، کشمیر بھی جا رہا ہے،رانا تنویر کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے درجنوں ترجمان ہیں، پہلے صرف وزیر اطلاعات ہوتا تھا، کئی حکومتی ترجمان وقتی لوگ ہیں، آئندہ انتخابات میں دوسری جماعتوں میں ہوں گے، حکومتی ترجمان صرف گالم گلوچ بریگیڈ ہے، یہ وزرا حکومت میں ایسے ہیں جیسے شیشے کے گھر میں ہاتھی کھڑا ہو اور شیشے کا گھر توڑ دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close