مسلم لیگ (ن) عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی, حمزہ شہباز

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کی وجہ سے معیشت تنزلی کی جانب گامزن ہے ،مہنگائی کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے بھی مشکلات سے دوچار ہیں،مسلم لیگ (ن) کا دور سنہری دور تھا جسے عوام آج یاد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک عبد الشکور، سمعیہ عطاشہانی،عابدانوار علوی اور احسن عدیل چوہدری سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت نے عوام کو سبزباغ دکھائے ، حکومت میں آنے کے بعد ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا بلکہ غلط فیصلوںسے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ۔مہنگائی اوربیروزگاری کی وجہ سے عوام بد حال ہیں اور حکمرانوں کو جھولیاں اٹھااٹھاکر بددعائیں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر پلیٹ فارم پر ان کی آواز بنیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close