کراچی(آئی این پی)ٹیلی کام انڈسٹری نے پانچ منٹ کی موبائل فون کالز پر 75پیسے اضافی ٹیکس کو ناقابل عمل قرار دے دیا، نجی ٹی وی کے مطابق ٹیلی کام انڈسٹری حکام نے کہا کہ پانچ منٹ کی موبائل فون کالز پر 75پیسے اضافی ٹیکس سے بنڈل آفر کی سہولت والے 98فیصد پری پیڈ صارفین کے لیے مشکلات پیدا ہوجائیں گی، نئے ٹیکس کا اطلاق آپریٹرز کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے فراہم کیے جانے والے بنڈلز کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے،ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق یہ ٹیکس صارفین کو پانچ منٹ سے پہلے کال کاٹ کر دوبارہ ملانے کی جانب راغب کرسکتا ہے جس سے وہ اضافی ٹیکس سے بچ جائیں گے اور حکومت کو کچھ حاصل نہیں ہوگا،حکام کے مطابق اضافی ٹیکس صرف ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے پیچیدگی اور عوام کے لیے تکلیف کا باعث بنے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں