سابق وزیراعظم کا اچانک انتقال، ہسپتال سے آنیوالی خبر نے افراتفری مچا دی

کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان اور سابق نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار خان کھوسو 91 برس کی عمر میں کوئٹہ میں انتقال کر گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق میر ہزار خان کھوسو ایک ماہ سے کوئٹہ کے ہسپتال میں زیر علاج تھے لیکن آج صبح وہ دنیا سے رخصت ہو گئے ۔میر ہزار خان کھوسو ریٹائر جج تھے اور وہ وفاقی شرعی عدالت کے بطو ر چیف جسٹس خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ 2013 کے عام انتخابات کے دوران نگران وزیراعظم بھی رہے ۔میر ہزار خان کھوسو 30 ستمبر 1929 میں پیدا ہوا اور انہوں نے 25 مارچ 2013 سے 5 جون تک نگران وزیراعظم کی خدمات انجام دیں ، 2013 کے عام انتخابات کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جب نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا تو الیکشن کمیشن نے مداخلت کرتے ہوئے میر ہزار خان کھوسو کو یہ ذمہ داری سونپی ۔اچھی شہرت رکھنے پر میر ہزار کھوسو نے چیئر مین ذکوة کونسل بلوچستان کے عہدے پر بھی کام کیا ۔ میر ہزار خان کھوسو کے صاحبزادے امجد خان کھوسو نے 2013 میں ممکنہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ ان کے دوسرے بیٹے مہراب خان کھوسو 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close