لاہور(آئی این پی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے صارفین کے لیے بل کی قسط کروانے کی سہولت ختم کر دی اور ڈیفالٹرز کے خلاف مہم کا آغاز بھی کر دیا، نجی ٹی وی کے مطابق لیسکو کے 9کسٹمرز سینٹرز، ڈویژن اور سب ڈویژنز میں بجلی کے بلوں کی قسطوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،ڈیفالٹرز کے خلاف مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، تمام ڈیفالٹرز کے کنکشن کاٹنے کے لیے فہرستیں ایس ڈی اوز کو فراہم کر دی گئی ہیں، لیسکو حکام کے مطابق لوگ قسطوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں، 30جون تک تمام نادہندگان کے کنکشنز کاٹ دیے جائیں گے، ادارے نے مجموعی طور پر 122 ارب روپے وصول کرنا ہیں۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے صارفین کے لیے بل کی قسط کروانے کی سہولت ختم کر دی اور ڈیفالٹرز کے خلاف مہم کا آغاز بھی کر دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں