گیس بحران شدت اختیار کر گیا، صنعتوں کو بڑا دھچکا لگنے کا خدشہ

کراچی ( پی این آئی ) صوبائی دارالحکومت سمیت سندھ بھر میں گیس کا بحران جاری ہے جس کے باعث صنعتوں کو ملے بڑے آرڈر منسوخ ہونے کا خطرہ ہے۔کراچی سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ سی این جی آر ایل این جی سٹیشنز کوبھی گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے اورگیس کی بندش سے صنعتوں کونقصان کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ایکسپورٹ انڈسٹری کوبھی گیس فراہم نہیں کی جارہی جس سے آرڈر منسوخ ہوسکتے ہیں اورآرڈرمنسوخ ہونے سے ایکسپورٹ میں کمی ہوسکتی ہے۔دوسری جانب سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام سیکٹرکوگیس کی فراہمی غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close