بھائیوں سے جائیداد کا حصہ مانگنے والی بہن 23 سال کی جدوجہد میں انتقال کر گئی، موت کے بعد حق میں فیصلہ

لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے بہن کو 23 سال تک وراثتی جائیداد سے محروم رکھنے والے بھائیوں کے حق میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے اللہ وسائی کی نظر ثانی اپیل پر فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ دکھ کی بات ہے کہ بی بی اللہ وسائی اپنے بھائیوں سے اپنے حق کے لیے 23 سال تک لڑتے لڑتے وفات پاگئی، مسلم ریاست ہونے کے ناطے وراثت کا حق سب کو ملنا چاہیے، افسوس کہ ہم بحیثیت قوم 21 ویں صدی میں بہت دور نکل آئے ہیں، افسوس کے اسلام کے آنے کے 1400 سال بعد بھی لوگ عورتوں کے وراثتی حقوق کو دبانا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔

کامیاب جوان پروگرام نے بے روزگار نوجوان کی زندگی بدل ڈالی، ڈالروںمیں کمائی شروع

اسلام آباد(آئی این پی ) کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ایبٹ آباد کا بیروزگار نوجوان دنیا کے بڑے ای کامرس بزنس سے ڈالرزکمانے لگا، محمد رمضان نے وزیراعظم، کامیاب جوان کی ٹیم اور نیوٹیک کا شکریہ اداکیا۔ تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کی مالی اورتکنیکی معاونت جاری ہے ، ایبٹ آباد کا بیروزگار نوجوان دنیا کے بڑے ای کامرس بزنس سے ڈالرزکمانے لگا، محمدرمضان نے چند ماہ کی تربیت کے بعدآن لائن ویب سائٹ اپنااسٹورکھول لیا۔ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈارنے محمدرمضان کی کہانی ٹویٹر پرشیئرکر دی ، محمدرمضان نے ویب ڈویلپمنٹ کی تربیت کیلئے نیوٹیک اورحکومتی تعاون حاصل کیا۔ محمد رمضان نے بتایا کہ بغیرکسی فیس یامعاوضے کے ویب ڈیویلپمنٹ کے کورسزمکمل کیے، آج دنیا کے بڑے آن لائن اسٹور شاپی فائی پر اسٹور کا مالک ہوں، وزیراعظم کے نوجوانوں کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں، وزیراعظم،کامیاب جوان کی ٹیم اورنیوٹیک کاشکرگزار ہوں۔ عثمان ڈار نے محمدرمضان کو کامیاب بزنس شروع کرنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا حکومت نوجوانوں کوپاں پر کھڑاکرنیکیلئیاقدامات کر رہی ہے، کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے تاریخی اقدامات نوجوانوں کی زندگیاں بدل رہے ہیں، پہلی بارکسی حکومت نے اپنے نوجوانوں پرسرمایہ کاری کاسوچاہے، نوجوانوں سے درخواست ہے بہتر مستقبل کیلئے حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close