سندھ یونیورسٹی کے دورے میں نثارکھوڑو کو شرمندگی کا سامنا

کراچی (آئی این پی ) سندھ یونیورسٹی کی طالبہ نے فیسوں میں اضافے کا ذمہ دار وفاق کو ٹھہرانے پر نثار کھوڑو پرغصے کا اظہار کردیا۔ سندھ یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر پیپلزپارٹی رہنما نثار کھوڑو کو خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ سندھ یونی ورسٹی کی طالبہ سندھ حکومت کے مشیر پر برس پڑیں اور سوال کیا کہ یونی ورسٹی کی فیسیں کیوں بڑھائیں اور اس سلسلے میں وفاق کو ذمہ دار نہ ٹھہرائیں۔ اس موقع پر نثار کھوڑو نے 15 فیصد کمی کا وعدہ کیا تو طلبہ نے اسے بھی ڈرامہ قرار دے دیا اور کہا کہ پہلے خود فیس بڑھاتے ہیں اور بعد میں اس میں کمی کرکے لولی پاپ دیتے ہیں۔ سندھ یونی ورسٹی کیوائس چانسلر نے بتایا کہ تنخواہ اور پنشن کا خرچہ 30 کروڑ روپے ہے۔آپریشن کا خرچہ 6 کروڑ روپے آتا ہے۔اس کے علاوہ صرف 19 کروڑ روپے کی گرانٹ ملی ہے۔اس لئے دیگر ذرائع سے بھی فنڈز جمع کئے جاتے ہیں۔طلبہ نے فیسس بڑھانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کا عندیہ دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close