پاکستانی ماہرین کا تیار کردہ وینٹی لیٹر رجسٹرڈ کرلیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان میں تیارکردہ وینٹی لیٹر رجسٹرڈ کرلیاگیا ، سی ای اوڈریپ ڈاکٹرعاصم رف نے رجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی لیووینٹی لیٹرکی تیاری خودانحصاری کی جانب بڑا قدم ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نیپاکستان میں تیارکردہ وینٹی لیٹررجسٹرڈکرلیا ، آئی لیووینٹی لیٹرمیڈیکل ڈیوائسزڈویژن نے رجسٹرڈ کیا ہے ، ڈریپ میڈیکل ڈیوائسز رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز ہوا تھا۔ سی ای اوڈریپ ڈاکٹرعاصم رف نے وینٹی لیٹررجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی لیووینٹی لیٹرکومکمل تکنیکی جانچ کے بعد رجسٹرڈ کیاہے، رجسٹریشن کے بعدآئی لیووینٹی لیٹرکی تیاری او استعمال ہوسکے گا۔ ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہنا تھا کہ آئی لیووینٹی لیٹرپاکستان اٹامک انرجی کمیشن کاتیارکردہ ہے، آئی لیووینٹی لیٹرمکمل طورپاکستانی ماہرین کاتیارکردہ ہے، اس وینٹی لیٹرکی رجسٹریشن پانچ سال کیلئے کی گئی ہے۔ سی ای او ڈریپ نے بتایا کہ آئی لیووینٹی لیٹرکی رجسٹریشن ڈریپ ایکٹ 2012کے تحت کی ہے، وینٹی لیٹر تیاری طبی آلات سازی شعبے میں نئی صبح کا آغاز ہے، ملک میں میڈیکل ڈیوائس سازی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے اور آئی لیووینٹی لیٹر کی تیاری خود انحصاری کی جانب بڑا قدم ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close