رشوت لینے پرپٹواری اور گرداور سمیت5 سرکاری ملازم گرفتار

لاہور(آئی این پی ) پنجاب کی اینٹی کرپشن ٹیم نے رشوت لینے پر 5 سرکاری ملازمین کو گرفتارکرلیا، جن میں محکمہ انہارکے سب انجینئرطارق چیمہ،شوکت پٹواری اورممتازگرد ،کانسٹیبل انصراقبال شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں اینٹی کرپشن ٹیم نے رشوت لینے پر 5 سرکاری ملازمین کو گرفتارکرلیا، ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ساہیوال سے محکمہ انہارکے سب انجینئرطارق چیمہ کوگرفتارکر لیاگیا، ملزم کوترقیاتی فنڈز میں خورد برد،سرکاری خزانے کونقصان پہنچانیپرگرفتار کیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ شوکت پٹواری اورممتازگرداور کوضمانت خارج ہونے پر گرفتارکیاگیا، شوکت پٹواری اورممتاز گرداورپرچنیوٹ میں مقدمہ درج ہے۔ اینٹی کرپشن خوشاب نے کانسٹیبل انصراقبال کوگرفتارکرلیا، ملزم نے ڈرائیونگ لائسنس جاری کروانے کے عوض رشوت وصول کی جبکہ اینٹی کرپشن ریجن بی نے قصور سے سیکرٹری یونین کونسل محمدریاض کوگرفتارکرلیا ، سیکرٹری نے ایک مرحوم کے 2 مختلف ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close