پاکستان کو کورنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوزمفت ملیں گی

اسلام آباد(آئی این پی ) کوویکس نے پاکستان کو موڈرنا کورونا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز مفت ملیں گی۔موڈرنا ویکسین کی پہلی کھیپ ایک سے دو ہفتوں میں پاکستان پہنچے گی۔ موڈرنا ویکسین امریکا، یورپ اور متعدد ممالک میں تسلیم شدہ ہے۔ موڈرنا ویکسین دائمی امراض اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔ موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو بھی لگائی جائے گی۔۔۔۔

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 44کروڑ ڈالرز قرض کے معاہدے پر دستخط کرلئے گئے، سیکرٹری اقتصادی امور اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے دستخط کئے۔ ہفتہ کو وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قرض پنجاب کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کیلئے استعمال کیا جائے گا،پنجاب کے 16اضلاع میں 2ہزار دیہات اور ان سے منسلک 8ہزار علاقے مستفید ہوں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب نے کہا کہ منصوبے سے وزیراعظم عمران خان کے لوگوں پر سرمایہ کاری کے ویژن کی عکاسی ہوتی ہے،منصوبے سے عام آدمی کو براہ راست فائدہ ہو گا اور دیہی علاقوں میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں