وزیراعظم عمران خان کو بجٹ منظوری میں بھرپورحمایت کی یقین دہانی کرادی گئی

اسلام آباد(پی این آئی ) وزیرا عظم عمران خان سے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی قیادت میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے ) کے وفد نے ملاقات کی جس میں وزیرا عظم کو بجٹ کی منظوری میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے سامنے وفاقی وزیر فہمیدہ مراز نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے ساتھ ناروا حکومتی سلوک کا معاملہ بھی اٹھا یا۔ فہمیدہ مرزا نے موقف اپنا یا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کو بولنے کا موقع نہیں دیا جا رہا، وفاق میں اپوزیشن کو وقت دیا جاتا ہے، مگر سندھ میں بولنے نہیں دیا گیا،حکومت سندھ کی اپوزیشن کے ساتھ بدسلوکی قابل مذمت ہے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمرا ن خان سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی ملاقات کی ہے جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال اورصوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ پر گفتگو کی گئی۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بھی ملاقات کی جس میں قومی اسمبلی میں مو¿ثر قانون سازی اور بجٹ کے امور پر گفتگو کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close