صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے‎ اپنا استعفیٰ گورنربلوچستان کو پیش کردیا

کوئٹہ (آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سرداریارمحمدرند نے اپنا استعفیٰ گورنربلوچستان کو پیش کردیا۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر تعلیم سرداریارمحمدرند نے اپنا استعفیٰ گورنربلوچستان کو پیش کردیا۔سرداریارمحمدرند کی جانب سے ان کے صاحبزادے میر ببرک رند ،ترجمان بابر یوسف زئی نے گورنر بلوچستان کو پیش کیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر تعلیم سرداریارمحمدرند نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزارت سے مستعفیٰ ہونے اور صوبائی کابینہ سے الگ ہونے کااعلان کرتے ہوئے کہاتھا کہ بلوچستان حکومت میں وزارت کی ضرورت نہیں ،چیک پوسٹوں پر میرے مخالفین کو بٹھایاگیا ہے اگر مجھے یا میرے خاندان کو کوئی نقصان پہنچاتو اس کے ذمہ دار جام کمال خان ولد جام یوسف ہوں گے، ایوان سے نکلتے ہی استعفی گورنر کو بھیج دوں گا ،حزب اختلاف کی طرح شکایات تھیں تاہم زیادتی برداشت کرنے کے عادی ہوگئے ،جن کو دو روپے زیادہ ملے انہوں نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے،میں نے چیلنج سمجھ کر وزارت تعلیم کا قلمدان لیا جب سے میںوزیربنا ہوںمیں ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کرسکتا جو فائل میں بھیجتا اس پر اعتراض لگا کر اسے واپس میرے پاس بھیج دیا جاتا سالہا سال سے محکمے میں لوگوں کے پروموشن رکے ہوئے تھے میں نے پی اینڈ ڈی ، فنانس کی منتیں کرکے پروموشن کرائے۔پاکستان تحریک انصاف بلوچستان عوامی پارٹی کی اتحادی ہے ہم نے ان پر اعتماد کیا اور تین سال تک ان کے ساتھ چلتے رہے ہیں انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کا کیا شکوہ کروں میں نے ایک ایک ضلع کا پیپر ورک کرکے فائل ٹیبل کی مگر اتحادی ہونے کے باوجود ہمیں محروم رکھا گیا آج اس ایوان میں وزیراعلیٰ کو موجودہونا چاہئے تھا وزیر خزانہ ہمارے فیصلے نہیں کرسکتے نہ ہی وہ ہمارے مسائل حل کرسکتے ہیں مگر افسو س کہ ایوان خالی ہے ،2020-21ء کے بجٹ میں لسبیلہ ، ظہور بلیدی ، نوابزادہ طارق مگسی کے منصوبوں اور میرے حلقے کے منصوبوں کا موازنہ کیا جائے میرے ساتھ یہ بھی ہوا کہ میرے پورے حلقے کو دو پولنگ سٹیشن میں تقسیم کیا گیا تاکہ لوگ ووٹ کاسٹ نہ کرسکیں میرے بہت سے ووٹر ز کو جی تھری کے بٹوں سے زخمی کیاگیا اب ہمیں سوچنا پڑے گا اور لوگوں کو حکمران منتخب کرنے کا حق دینا ہوگا ایسا نہیں کیا تو ملک کا نظام اور جمہوریت کو ہونے والے نقصان کا ازالہ نہیں ہوپائے گا۔انہوںنے کہا کہ میرا حلقہ کوئٹہ شہر سے شروع ہوتا ہے اور شہداد کوٹ کے ساتھ جا کر لگتا ہے یہاں کچھ دوستوںنے کہا کہ فٹسال گرائونڈز بنائے گئے ہیں ہسپتال بنائے جارہے ہیں میرا سوال یہ ہے کہ میرے حلقے میں کتنے گرائونڈز بنے کتنے ہسپتال بنے ہیں دوران زچگی میرے حلقے کی خواتین ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مرجاتی ہیں ۔لسبیلہ کے لئے12ارب روپے دیئے گئے اور میرے حلقے کے لئے دو ارب سے بھی کم رکھے گئے ہیں تین برسوں کے دوران میرے حلقے کے لئے منصوبوں کا اعلان تو ہوتا رہا مگر ان کے لئے فنڈز کتنے مختص ہوئے اور کتنی رقم کا اجراء ہوا اس طرح تو یہ جام محمد کے دور حکومت میں جا کر یہ منصوبے مکمل ہوں ۔مجھے اس لئے سزا دی جارہی ہے کیونکہ مجھ سے یہ نہیں ہوتا کہ میں جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ کہوں ۔موجودہ حکومت میں14ماہ وزیر رہا ہوں مجھے پی اینڈ ڈی کے علاوہ تمام محکموں کی آفر کی گئی لیکن میں نے تعلیم کی وزارت کا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ میں بلوچستان سے جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ کرنا چاہتا تھا میں نے چیلنج سمجھ کر وزارت تعلیم کا قلمدان لیا جب میں نے وزارت کا قلمدان لیا تو اس سے پہلے سی ٹی ایس پی کے تحت پانچ ہزار افراد کی تعیناتیاں ہوئی تھیں جس میں کرپشن کے ثبوت تھے دو سے تین مرتبہ میںنے وزیراعلیٰ سے درخواست کی کہ ان اسامیوں پر دوبارہ ٹیسٹ کرائے جائیں میں نے ٹیچنگ سٹاف کی تعیناتی میں کوئی مداخلت نہیں کی بلکہ اساتذہ کو بااختیار بنایا ۔بدقسمتی سے میرے آنے سے پہلے محکمے میں کلسٹر سسٹم متعارف کرایا جاچکا تھا اور اس کلسٹر سسٹم سے بھی آج پیسے مانگنے شروع کئے گئے ہیں جب سے میںوزیربنا ہوںمیں ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کرسکتا جو فائل میں بھیجتا اس پر اعتراض لگا کر اسے واپس میرے پاس بھیج دیا جاتا سالہا سال سے محکمے میں لوگوں کے پروموشن رکے ہوئے تھے میں نے پی اینڈ ڈی ، فنانس کی منتیں کرکے پروموشن کرائے ۔ سکول آف ایکسی لینس کے نام سے ہم33اضلاع میں تعلیمی اداروں کے قیام سے متعلق نیا منصوبہ متعارف کرانا چاہتے تھے جس پر ہم نے مشاورت بھی کی اور جس سے بھی مشاورت کی کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا سات اضلاع میں گرلز کیڈٹ کالج بنانا چاہتے تھے گوادر میں ریذیڈنشل کالج کا منصوبہ تھا وزیراعلیٰ نے بھی اس منصوبے کی تعریف کی مگر جب میںنے اپنی 14مہینوں کی کارکردگی کے حوالے سے میڈیا اور عوام کو آگاہ کیا تو میرا یہ عمل لوگوں کو اتنا برا لگا کہ اس پراجیکٹ کو گزشتہ سال سے روکے رکھا گیا ہے اور اس سال بجٹ میں اعتراض اٹھاتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں صرف ایک ہائی سکول بنایا جائے#/s#

close