پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کل مری روڈ پر واک ہوگی

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے زیر انتظام دل کے امراض سے آگہی اورجسم کوتندرست وتوانارکھنے کے لئے سالانہ واک کل (بروز اتوار) مری مال روڈپرواک کی جائے گی جوجی پی اوچوک سے شروع ہوکرکنعان چوک سے ہوتی ہوئی جی پی اوچوک پر اختتام پذیر ہوگی واک کی قیادت پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمناور سابق ممبرصوبائی اسمبلی تحسین فوادکریں گی واک میں ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادشرکت کرینگے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close