نااہلوں نے اعداد و شمار کا ہیر پھیر کرکے دیکھ لیا، ہاتھ جوڑ لیے پاؤں پکڑ لیے، کوئی منہ نہیں لگاتا تو کوئی فون نہیں اٹھاتا، مریم نواز

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو بدستور گرے لسٹ میں رکھے جانے پر کہا ہے کہ نااہلوں نے اعداد و شمار کا ہیر پھیر کرکے دیکھ لیا۔ ہاتھ جوڑ لیے پاؤں پکڑ لیے۔کوئی منہ نہیں لگاتا تو کوئی فون نہیں اٹھاتا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تیسرے سال بھی پاکستان پوری طرح گرے لسٹ میں جکڑا ہوا ہے۔ سیلیکٹڈ کی نا گھر میں عزت ہے نا باہر!

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close