چچا 25ارب کی منی لانڈرنگ میں ضمانتی اور ملکہ جعلساز گھٹیا پوائنٹ سکورنگ میں مصروف ہیں، شہبازگل

اسلام آباد(آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چچا 25ارب کی منی لانڈرنگ میں ضمانتی اور ملکہ جعلساز گھٹیا پوائنٹ سکورنگ میں مصروف ہیں ،پچھلے 2سال پاکستان نے فیٹف کمپلائنس میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شہباز گل نے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ منی لانڈرنگ کے7نقاطی فیٹف ایکشن پلان پر عمل کرکے گرے لسٹ سے نکلیں گے،اورملک کو لوٹ کر باہرجائیدادیں بنانے والوں کوانجام تک پہنچائیں گے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close