آرمی چیف کا دورہ جرمنی، جرمن فوج کے چیف آف ڈیفنس سے ملاقات

راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے،اپنے دورے کے دوران انہوں نے جرمن فوج کے چیف آف ڈیفنس جنرل ایبر ہارڈ زورن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جرمن وزارت دفاع میں ڈائریکٹر جنرل سیکورٹی اینڈ ڈیفنس پالیسی ڈاکٹر ڈٹلف وائچر بھی موجود تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سیکورٹی صورتحال اور افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفتوں ،دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اوردفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعاون سے علاقائی سیکورٹی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔اس موقع پر جرمن چیف آف ڈیفنس نے امن وسیکورٹی کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ دونوں رہنماؤں نے ہر سطح پر دفاعی سیکورٹی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں