سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

پشاور(آئی این پی)یکم اگست سے بس ریپیڈ ٹرانزٹ ( بی آر ٹی)میں سفر کے لیے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا،ترجمان بی آر ٹی کے مطابق یکم اگست سے بی آر ٹی میں سفر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط ہو گا،انہوں نے کہا کہ شہری مہلک وبا سے بچائو میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں،بی آر ٹی کی تمام بسوں اور اسٹیشنز کو روزانہ کی بنیاد پر ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close