اسلام آباد(آئی این پی)وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فیٹف کے مطالبات پاکستان کے اپنے مفاد میں ہیں کوئی بھی حکومت ہو ان نکات پر کام کرنا ہو گا،جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو پاکستان فیٹف گرے لسٹ میں تھا ہمارے پاس27نکات تھے جن میں سے26پرعمل کیا ہم پیشرفت نہ کرتے توپاکستان فیٹف بلیک لسٹ ہوسکتاتھا ہم نے جن26نکات پرعمل کیااس کی فیٹف نے تعریف کی،فرخ حبیب نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ سے متعلق ہمیں کام کرنیکی ضرورت ہے یہ بھی دیکھیں ماضی میں اینٹی منی لانڈرنگ پرکام نہیں کیاگیا ایف اے ٹی ایف کے پیش کردہ نکات پرحکومت کام کررہی ہے، فیٹف کے مطالبات پاکستان کے اپنے مفاد میں ہیں کوئی بھی حکومت ہو ان نکات پر کام کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ کسی کے ذاتی مفادکیلئے نہیں پاکستان کے مفاد کیلئے کام کر رہے ہیں کوئی بھی ملک نہیں چاہتا اسے بلیک لسٹ کیاجائے ہم چاہتے ہیں پاکستان ترقی کرے ،ایکسپورٹ بڑھے ہم بھی چاہتے ہیں پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھے اور ترقی کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں