طبیعت بدستور ناساز، مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق ہسپتال سے تشویشناک خبر، کورونا رپورٹ بھی آگئی

کراچی(پی این آئی) مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی، جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، تاہم انفیکشن کے باعث تاحال بخار میں مبتلا، ڈاکٹرز کی جانب سے مزید ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام(ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال میں داخل کر دیا گیا تاہم کوروناٹیسٹ منفی آیاہے ۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں، انفیکشن کے باعث ان کا بخار نہیں ٹوٹ رہا۔انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو آئی سی یو میں رکھا ہے اور ان کے مختلف ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم مولانافضل الرحمان کے معائنے پر مامور ہے جس کی نگرانی میں علاج کیا جارہا ہے۔مولانا فضل الرحمان جماعتی دورے پر کراچی پہنچے تھے اور طبیعت نہ سنبھلنے پر انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو گلدستہ بھجوایا ہے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق آصف زرداری نے گلدستے کے ساتھ مولانا فضل الرحمٰن کیلیے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن گزشتہ روز سے بیمار اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔سابق صدر نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ کی بیماری کی اطلاع ملنے پر ان کے لیے اپنا پیغام بھجوایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close