سرکاری ملازمین کی موجیں ختم، حکومت نے بڑا جھٹکادینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین سے اضافی گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے افسروں کے زیر استعمال 30 گاڑیاں فوری طور پر واپس لینے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔پنجاب حکومت نے کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ جن افسروں کے پاس اضافی سرکاری گاڑیاں زیر استعمال ہیں وہ ان سے واپس لی جائیں لیکن اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ارم بخاری نے کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں بتایا تھا کہ متعدد محکموں اور افسران کی جانب سے 30 گاڑیاں ابھی تک واپس نہیں کی گئیں۔سٹی 42 کے مطابق ڈی سی لاہور، ڈی جی پنجاب ہیومین اورگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی ،پی ایچ اے، محکمہ زراعت، محکمہ ہاؤسنگ، ڈی جی پی ایچ اے فیصل آباد کے آفیسرز سے اضافی گاڑیاں واپس لیں جائیں گی۔ صاف پانی کمپنی کی 10 گاڑیاں بھی ٹرانسپورٹ ونگ کو واپس کرنے کا حکم دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق محکمہ آبپاشی، لائیو اسٹاک کے افسران سے اضافی گاڑیاں واپس لی جائیں گی، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، محکمہ توانائی اور پی کے ایل آئی کو اضافی گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دیا گیا۔دوسری جانب جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے پنجاب حکومت سے 50 گاڑیاں مانگ لیں، گاڑیاں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات افسروں کو دی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close