’’وزیراعظم عمران خان میرا علاج کرادیں، اپنی ٹانگوں پر چل کر گھر جانا چاہتی ہوں‘‘ دلخراش ٹرین حادثے میں اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم کائنات نے درخواست کر دی

کراچی(پی این آئی)رواں ماہ صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ہونے والا دلخراش ٹرین حادثہ الم ومصائب کی ناقابل فراموش داستانیں چھوڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹرین حادثے میں ستر سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے، ان زخمیوں میں کراچی کی بارہ سالہ کائنات بھی شامل ہیں جو اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کے لئے اہل خانہ کے ساتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ جارہی تھی۔نجی ٹی وی اے آروائی کی رپورٹ کے مطابق دلخراش ٹرین حادثے میں بارہ سالہ کائنات نے اپنے والدین اور بھائی سمیت خاندان کے پانچ افراد کو کھویا،خود کائنات اس ہولناک واقعے میں اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی خصوصی ہدایت پر کائنات کو گذشتہ روز رحیم یار خان سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ننھی کائنات کا علاج جاری ہے۔اسپتال منتقلی کے دوران زخموں سے چور کائنات کی اپیل نے تمام درد مند افراد کو رلادیا، زخمی کائنات نے وزیراعظم عمران خان سے روتے ہوئے اپیل کی کہ ” وزیراعظم میرا علاج کرادیں، اپنی ٹانگوں پر چل کر گھر جانا چاہتی ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close