دنیا بدل گئی، ناکام اپوزیشن کی رتی بھر منفی روش نہ بدلی، عثمان بزدار

لاہور ( آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن جماعتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بدل گئی، ناکام ترین اپوزیشن کی رتی بھر منفی روش نہ بدلی، پوری اپوزیشن نے پہلے دن سے سارا زور حکومت کی مخالفت میں لگایا، اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے اپوزیشن کو ہر موقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ الزامات برائے الزامات کی سیاست کر کے اپوزیشن نے اپنی لٹیا ڈبو دی ہے، پوری اپوزیشن کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے ،عوام مسترد شدہ ٹولے کو ہمیشہ کیلئے رد کر چکے ہیں، کرپٹ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بن رہا ہے اور بن کر رہے گا، کرپٹ مافیا کے خلاف جنگ، پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، اس جنگ میں آخری فتح پاکستان کی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close