ویکسی نیشن نہ کرانیوالوں کا سرکاری دفاتر، شادی ہالز، شاپنگ مالز، بینکوں میں داخلہ بند

کوئٹہ ( آن لائن ) کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کی ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے خلاف بڑی پابندیاں عائد کر دیں ، جو لوگ ویکسی نیشن نہیں کرا رہے انتظامیہ کی جانب سے ان کیسرکاری دفاتر ، بینکوں ، پبلک ٹرانسپورٹ ، شاپنگ مالز ، تفریحی مقامات پر داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں شاپنگ مالز ، دکانداروں کو وکرونا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، شادی ہالز میں بھی بغیر ویکسی نیشن کارڈ کے مہمانوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی .

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close