سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی(آئی این پی ) سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 17 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے کراچی آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 17 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ مسافرسعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 708 کے ذریعے ریاض سے کراچی پہنچے تھے۔ مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے جن میں 17 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ایئرپورٹ پرمسافروں کو قرنطینہ منتقل کرنے کیلئے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ مسافروں کوبسوں کے ذریعے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close