پاکستان دنیا پر بازی لے گیا، 20 بڑے ممالک نے کورونا کیخلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات کا اعتراف کر لیا

لاہور(پی این آئی ) پاکستان نے کورونا کے خلاف موثر اقدامات سے وبا پر قابو پا لیا، ترقی یافتہ ممالک کیلئے پاکستان ایک مثال ہے، 20ممالک کے سفارتکاروں اور عالمی تنظیموں کےنمائندوں نے کورونا کے خلاف پاکستانی اقدامات کو بہترین قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق غیرملکی سفارتکاروں نے این سی او سی کے دورے میں کورونا کے خلاف اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی۔پاکستان میں برطانیہ کے سفارتکار کرسٹین ٹرنرکا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک کے لیے پاکستان ایک مثا ل ہے۔ 20ممالک کے سفیروں اور سفارتکاروں نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا ، دورے میں عالمی تنظیموں کےنمائندوں بھی شامل تھے۔دورے کے دوران این سی اوسی نے سفارتکاروں کوکورونا کے خلاف اور کوروناکاپھیلاؤروکنےکیلئے اقدامات سمیت کوروناکیسز اور ہیلتھ اسٹرکچرکی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی۔غیرملکی سفارتکاروں کو کوروناکے دوران اہم اقدامات اور نیشنل ویکسی نیشن اسٹریٹیجی پر بھی بریفنگ دی گئی ، غیرملکی سفارتکاروں کی کورونا کے خلاف پاکستانی اقدامات ، کورونا کے مضر اثرات اور پھیلاؤ کو روکنے کی تعریف کی۔خیال رہے کہ حکومت کی مؤثر حکمت عملی کے باعث مہلک وبا پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا اور کورونا کے پھیلاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 1.69 ریکارڈ کی گئی جو 8 ماہ بعد سب سے کم شرح ہے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39017 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 663 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 27 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد سے رہی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والی شرح 8 ماہ بعد سب سے کم شرح ہے، اس سے قبل 18 اکتوبر کو مثبت کیسز کی شرح 1.64 ریکارڈ کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close