آصف علی زرداری کی جانب سے شہباز شریف کے لیے آموں کی 15 پیٹیوں کا تحفہ

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف کے درمیان بہت جلد ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر نے شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھیج کر پہل کی ہے۔ بلاول ہائوس لاہور سے آموں کی15پیٹیاں بھجوائی گئی ہیں۔آصف زرداری نے شہباز شریف کو نیک تمناں کا پیغام بھی بھجوایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنما کوشش کر رہے ہیں کہ شہبازشریف اور آصف زرداری کی ملاقات بھی ہو۔پیپلزپارٹی کے شریک رہنما اس وقت لاہور میں موجود ہیں اور سیاسی رہنماں سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مزید قربت پیدا ہو تاکہ حکومت کیخلاف مثر حکمت عملی اپنائی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close