اب میں کچے اورپکے کے ڈاکوں کے لنکس کوثابت کروں گا، حلیم عادل شیخ

کراچی(آئی این پی)پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اب میں کچے اورپکیکے ڈاکوں کے لنکس کوثابت کروں گا۔پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مینے جرائم پیشہ افراد کاذکرکیا کل لیگل نوٹس دیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے چولیانی برادری کے کرمنلزکاذکرکیا ، سندھ اسمبلی کے گیٹ پرلائے گئے ، لوکل گورنمنٹ کاایازڈاھانی ہے اس کومیرے خلاف کل استعمال کیاگیا۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں کرمنلزکوبلایا گیا ، فٹیج میں پہچان کریں گے ، دس کروڑ کانوٹس بھیجا ہے ، میرے پاس تودس کروڑ نہیں دس لاکھ بھی نہیں ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ سردارپولیس افسران کے قتل کے بھی جرگے کرتے ہیں ، میں ایک سیاسی ورکرہوں ، ہر پارٹی کا اپنا طریقہ کار ہے ، ہر پارٹی کا اپنا نظریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں عوام کے ایشو کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں ، ہم نے کنور نوید سے درخواست کی کہ ہمیں بات کرنی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close