نوازشریف کو واپس لانے کیلئے کام کر رہے ہیں، نوازشریف ایک ٹکٹ سے دو مزے لیناچاہتے تھے وہ رہائی بھی چاہتے تھے اور واپس بھی نہیں آنا چاہتے تھے

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے نوازشریف کی اپیلیں مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف ایک ٹکٹ سے دو مزے لیناچاہتے تھے وہ رہائی بھی چاہتے تھے اور واپس بھی نہیں آنا چاہتے تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نوازشریف کی اپیلوں پر فیصلہ آنے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ انصاف پر مبنی فیصلے کررہی ہے،نوازشریف بیماری پر گئے ہیں موت کی گارنٹی صرف اللہ دے سکتا ہے، نوازشریف کو واپس لانے کیلئے کام کر رہے ہیں، وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ نوازشریف کوسزائیں مکمل ٹرائل کے بعد دی گئیں نوازشریف کے پاس اب کوئی آپشن نہیں بچا انہیں واپس آکر جیل جاناپڑیگا،فرخ حبیب نے کہا کہ مریم کس زندگی کی گارنٹی مانگ رہی ہیں؟ مریم نواز دراصل این آراو کی گارنٹی مانگ رہی ہیں؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close