آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع، آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کو چھوڑ کے جانے والوں کو بڑی پیشکش کر دی

لاہور (پی این آئی) پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں کے لیے پارٹی میں واپسی کے دروازے کھل گئے ہیں، ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے کم بیک کے لیے اینٹی ن لیگ ووٹ کو یکجا کرنے کے مشن پر کام شروع کردیا ہے، اور سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے اہم سیاستدانوں سے رابطے کئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کرنے جانے والوں کے لیے بھی جماعت میں واپسی کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے آئندہ عام انتخابات میں پنجاب میں کامیابی کے لیے بساط بچھا دی ہے اور اب لاہور میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری آئندہ انتخابات میں پنجاب میں ن لیگ کا راستہ روکنے کے لیے مضبوط الائنس بنانے میں مصروف ہیں، اور پنجاب میں پیپلزپارٹی مضبوط آلائنس کے ساتھ ن لیگ کو عام انتخابات میں ٹف ٹائم دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب کی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے آمادہ ہیں، اور پہلے مرحلے میں گوجرانولہ، جہلم، جھنگ، اٹک، سیالکوٹ، فیصل آباد اور منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے سابقہ پارلیمنٹرین آئندہ ماہ کے آغاز میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے، جب کہ قصور، ساہیوال، ملتان، لیہ، میانوالی، خانیوال، راجن پور، صادق آباد، بہاولپور اور بہاولنگر سے بھی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں