لاہور (پی این آئی)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے جیل سے باہر آنے کے بعد عملی سیاست کا بھر انداز میں آغاز کر دیاہے تاہم اب ان کی آصف زرداری کے ساتھ ملاقات کی بھی کوششیں شروع کر دی گئیں ہیں ۔سابق صدر آصف زرداری اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات کروانے کیلئے کوششیں شروع کر دی گئیں ہیں اور ممکنہ طور پر دونوں رہنماؤں میں قومی اسمبلی میں ملاقات ہو سکتی ہے ۔ آصف زرداری نے شہبازشریف کو آم کی 15 پیٹیوں کا تحفہ بھجوایاہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا پیغام بھی دیا ہے ۔یاد رہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ اختلافات کے باعث اپوزیشن اتحاد سے الگ ہو گئی تھی تاہم شہبازشریف کے جیل سے باہر آنے کے بعد متحدہ اپوزیشن کو ایک مرتبہ پھر سے ساتھ لانے کیلئے جدوجہد جاری ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں