کراچی(پی این آئی) سندھ میں گیس بحران شدت اختیار کرنے کے بعد صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی۔سندھ میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے، سی این جی اسٹیشنز کو 29 جون تک گیس فراہمی بند رہے گی، جب کہ صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں اور کئی صنعتوں کو تالے لگ گئے ہیں۔صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ گیس کی عدم ترسیل سے برآمدی آرڈرز کی تکمیل خطرے میں پڑ گئی ہے، غیربرآمدی صنعتوں میں گیس بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ دوسری جانب گھریلو صارفین کو بھی گیس کی قلت کا سامنا ہے، عوام کو گیس کے کم پریشر اور زائد بلوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں