آن لائن امتحانات لیں، فزیکل امتحانات نہیں دیں گے، طلباء کا احتجاج

اسلام آباد (آئی این پی)فیض آباد میں طلباء کا احتجاج، آن لائن امتحانات لیں، فزیکل امتحانات نہیں دیں گے، وزیرتعلیم کے خلاف نعرے بازی، پولیس کی کارروائی، دس طلباء کوگرفتار کرلیا گیا۔جمعرات کو فیض آباد میں طلباء نے آن لائن امتحانات کیلئے احتجاج کیا،احتجاج میں مطالبہ کیا گیا کہ آن لائن امتحانات لیں، فزیکل امتحانات نہیں دیں گے، طلباء نے تعلیمی بورڈ اور وزیرتعلیم کے خلاف نعرے بازی کی، طلباء نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کیا اور دس طلباء کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی طلباء نے احتجاج کیا تھا کہ آن لائن امتحانات لئے جائیں۔(اح+س)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close