خواجہ آصف کی رہائی کا حکم جاری کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے سینئررہنما خواجہ آصف کی رہائی کا حکم جاری کر دیاہے۔گذشتہ روزلاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی۔لاہور ہائی کورٹ نے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی۔ خواجہ آصف کو 29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ خواجہ آصف نے درخواست ضمانت 27 مارچ 2021 کو دائر کی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close