قتل یا حادثہ؟عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کرانے کا اعلان

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کی صوبائی حکومت نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کوئٹہ میںوزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیالانگو نے کہا کہ عثمان کاکڑ کی موت کے حوالے سے ان کے خاندان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو لے آئیں ہم تحقیقات کرانے کیلئے تیار ہیں، وہ جس ادارے یا تحقیقاتی کمیٹی سے کہیں گے ہم تحقیقات کرادیں گے۔میر ضیاء لانگو نےکہا کہ ہم نے عثمان کاکڑ کی میڈیکل رپورٹس کل میڈیا کے سامنے پیش کی تھیں، ایک دو روز میں ان کی فاتحہ خوانی کیلئے مسلم باغ جائیں گے، وہاں ان کی فیملی سے کہوں گا جس طرح کی تحقیقات چاہتے ہیں ہم کرانے کیلئے تیار ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close