کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے 14 ارکان گذ شتہ تین روز سےکوئٹہ کے تھانہ بجلی روڈ میں موجود ہیں یہ اپوزیشن اراکین اجتماعی گرفتاری دینے تھانہ پہنچے تھےلیکن گرفتاری کی پیشکش کے باوجود پولیس نے ابھی تک انہیں گرفتار نہیں کیا ہے۔17 اراکینِ اسمبلی کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہے۔اپوزیشن اراکین کا مطالبہ ہے کہ اگر ہم ملزم ہیں تو ہمیں گرفتار کریں یا اراکین کے خلاف درج ایف آئی آرز ختم کریں۔اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اپوزیشن اراکین کے حلقوں میں مداخلت بند کی جائے۔ان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ بجٹ میں اپوزیشن اراکین سے ان کے حلقوں کی اسکیمز سے متعلق مشاورت کی جائے۔بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ 3 سال کے دوران غیر منتخب اراکین کو دیئے گئے فنڈز کی تحقیقات کی جائے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں