انتخابات سے قبل ٹکٹوں کی خرید و فروخت کا بازار گرم، پیسے لینے والوں میں وفاقی وزرا بھی شامل، پارٹی رہنما نے الزامات لگاتے ہوئے استعفیٰ دیدیا

مظفر آباد (پی این آئی) انتخابات سے قبل ٹکٹ کروڑوں میں فروخت ہوا، پیسے لینے والوں میں پارلیمانی بورڈ کے ممبران سمیت وفاقی وزیر بھی شامل، تحریک انصاف کے اہم رہنما نے پارٹی کی اندروانی کرپشن سے تنگ آ کر پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا- تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما محمد طاہر کھوکھر نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔اس حوالے سے طاہر کھوکھر کا کہنا تھا کہ انھوں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 34 جموں 1 کا ٹکٹ کروڑوں میں فروخت ہوا۔ طاہر کھوکھر کا کہنا تھا کہ پیسے لینے والوں میں پارلیمانی بورڈ کے ممبران سمیت وفاقی وزیر بھی شامل ہیں۔دوسری جانب سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرہ ڈالا ہوا ہے اور ان کے اس دورے کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈرمیاں منظور وٹو نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہورمیں ملاقات کی، اس موقع پرسابق وزیر اعظم وزیر راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے میاں منظور وٹو نے آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،میاں منظور وٹو نے پی پی پی پارٹی شمولیت اختیار کر لی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت، پنجاب کی آئندہ سیاست کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے آصف زرداری کی خیریت دریافت کی اور آصف زرداری نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں آئندہ عام انتخابات میں سیاسی اتحاد پر بھی غور کیا گیا، آئندہ انتخابات میں وسیع تعاون کیلئے مشاورت کے ساتھ لائحہ عمل بنایا جائے گا۔پنجاب میں کسی بھی سیاسی تبدیلی کیلئے یکساں پالیسی اختیار کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close