لاہور(پی این آئی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور پرنسپل سیکرٹری پر الزامات لگانے پر پنجاب حکومت نے لیگی رہنما عظمی بخاری کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف ’من گھڑت الزامات‘ پرعظمی بخاری کو لیگل نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ آفس کی قانونی ٹیم کی لیگل نوٹس کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ ٹیم نے عظمیٰ بخاری کی جانب سے پریس کانفرنس میں لگائے گئے ’شرانگیز اور گمراہ کن الزامات‘ کا جائزہ لیا ہے۔ قانونی ٹیم کی جانب سے عظمیٰ بخاری کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس بھجوایا جائے گا۔واضح رہے کہ عظمی بخاری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی اور پرنسپل سیکرٹری پر ٹرانسفر پوسٹنگ کے لئے رشوت لینے کا الزام عائد کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں