سردار یار محمد رند کا وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان

کوئٹہ(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز شہریار آفریدی کو مستعفی نہ ہونے کا یقین دلانے کے بعد آج مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔سردار یار محمد نے کہا کہ اسمبلی سے نکلتے ہی استعفیٰ گورنر بلوچستان کو پیش کر دوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close