ملازمین و افسران کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

کراچی(آئی این پی)سول ایوی ایشن کے ملازمین و افسران کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی،نجی ٹی وی کے مطابق سول ایوی ایشن بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی گئی، ملازمین کی25اور افسران کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ کیا جائے گا، تنخواہوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا،بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کراچی ایئرپورٹ پر برقی سیڑھیوں اور ایسی پلانٹ کی تبدیلی کی منظوری بھی دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close