لاہور (پی این آئی) بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر لی، وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ لاحق، خفیہ اداروں نے وزیراعظم کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی- تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں دہشگردی میں اضافے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، انہوں نے کہ بھارت میں امریکا نے اپنے ٹریننگ کمیپ بنا لیے ہیں- انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو امریکا کے حوالے سے بیان دیا ہے، وہ تاریخ میں پہلے کبھی کسی وزیراعظم نے نہیں دیا، انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کے امریکا سے متعلق سخت بیان کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے- انہوں نے کہا کہ پہلے کبھی کسی وزیراعظم نے امریکا سے دو ٹوک بات نہیں کی کیونکہ ان کے پیسے بیرون ملک پڑے ہوئے تھے- انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خفیہ ادارے دنیا کے تمام خفیہ اداروں سے بہتر ہیں- انہوں نے دعوی کیا کہ خفیہ اداروں نے وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کی ہے کہ کس کس جگہ پر دہشگردی کی واردات ہو سکتی ہے- واضح رہے کہ چند روز قبل سینئر صحافی ہارون رشید نے بھی ایک ایسی خبر دی تھی انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے لیاقت علی خان کی طرح اپنی جان خطرے میں ڈال لی ہے۔یا تو ان کی زندگی کو خطرہ ہے یا پھر ان کی حکومت کو خطرہ ہے۔ایک وہ خطرہ ہوتا ہے جو اپنی حماقتوں کی وجہ سے ہوتا ہے،اور حماقتیں تو کم ہونے کا نام نہیں لیتی، ڈھنگ کا کوئی آدمی رکھا نہیں۔ اپوزیشن تو ظاہر ہے اپوزیشن کرے گی۔لوگ کہہ رہے ہیں کہ امریکا نے تو لیاقت علی خان کو بھی قتل کرا دیا تھا کیونکہ انہوں نے ایران میں مداخلت سے انکار کیا تھا اور اب عمران خان کے خلاف بھی پراپیگنڈہ شروع ہو گیا،این جی اوز نے بھی کام شروع کر دیا ہے،بڑے پیمانے پر فنڈ ملتے ہیں اور حکومت کو اس کی بھی تحقیقات کرنی چاہئیے۔ایک صاحب کتابیں چھاپتے ہیں ان کو دس کروڑ روپے ملے،اسی طرح ایک خاتون بھی کروڑ پتی ہو گئی ہیں کیونکہ انہیں فنڈ مہیا کیا جاتا ہے۔جبکہ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے امریکہ کو ہوائی اڈے دینے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اس بیان کے بعد ان کی ذات اور حکومت کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے۔ جولائی کے بعد امریکہ کا زیادہ پریشر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کا سد باب کرنا ہے ، ہمیں اس حوالے سے انتظامات کرنا ہوں گے ، بالخصوص لوگوں کو ایک بات سمجھانے کی اشد ضرورت ہے کہ کسی ایسے بیانیے کی زد میں نہ آجانا جس سے زیادہ نقصان اُٹھانا پڑے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی ماحول میں جس قدر نفرت آج پائی جاتی ہے ایسی نفرت پہلے کبھی نہیں تھی ۔ ان کا بس نہ چلے یہ ایک دوسرے کے گلے کاٹ دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں