اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے تمام اراکین اسمبلی پر پابندی لگا دی

لاہور(پی این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے تمام اراکین اسمبلی کو ہدایت کی جب تک جو ہر ٹاؤن بم دھماکے سے متعلق معاملہ کلیئر نہیں ہوجاتا ،اس بارے بات نہ کی جائے ،یہ حساس معاملہ ہے اس پر کوئی بیان بازی نہیں ہونی چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ(ن)کے رکن سمیع اللہ خان نے نکتہ اعتراض پر جوہرٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کی مذمت اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کا بم دھماکہ خطرناک صورتحال ہے ،پاکستان امن کی طرف گامزن ہے ،خطے میں امن کے لئے افغانستان میں دہشتگردی کے خاتمے کےلئے کردار کرناہوگا۔اس موقع پر صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے ایوان کو بتایاکہ کافی عرصے سے پاکستان دہشتگردی سے پاک تھا ،حالیہ دھماکہ تشویشاک ہے ،سی ٹی ڈی اور دیگر سکیورٹی ادراوں کی کاوشوں کی وجہ سے سب محفوظ تھے ،یہ ایک آبادی میں واقعہ ہوا ہے ،پولیس چیک پوسٹ کی وجہ سے بڑے حادثے سے بچ گئے ہیں،جوہر ٹاؤن بم دھماکے کی نوعیت کے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ،جائے حادثہ پر ایک موٹر سائیکل ایک رکشہ اور ایک گاڑی ملی ہے، ابھی مکمل رپورٹ سامنے نہیں آئی ،عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ جو بھی رپورٹ ہوگی ایوان اور عوام کے سامنے رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close