ملزمان کی لیڈ ی ٹیچر کو دن دھاڑے اغوا کرنے کی کوشش ، ٹیچر جان بچانے کے لیے سڑکوں پر دوڑتی رہی ،

اسلام آباد (پی این آئی )گھوٹکی میرپورماتھیلو کے نجی اسکول کی لیڈی ٹیچر کو دن دھاڑے اغوا کرنے کی کوشش تین ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق بیچ شہر میں واقع سکول میں تین ملزموں نے سکول میں گھس کر ٹیچر کو اغوا کرنے کی کوشش کی لیڈی ٹیچر جنت جان بچانے کے لیے سڑکوں پر دوڑتی رہی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج 24نیوز نےحاصل کرلی۔ فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول ٹیچر جان بچا کر اسکول میں پناہ لی پولیس نے ایک ملزم خان میرانی کو آزاد کردیا ،واقعہ کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں سے تفتیش کی جارہی ہے ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close